ملک کی تقسیم سب سے بڑا غلط فیصلہ:کلب جواد

0
Image: Times of India

سہارنپور:(یواین آئی)،شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ ملک کی تقسیم سب سے بڑی غلطی تھی۔ اس ایک غلط فیصلے سے مسلمانوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا۔
دیوبند کوتوالی کے گاؤں تھیتھک میں ذیشان حید کے چہلم میں شرکت کرنے پہنچے مولانا جواد نے کہا کہ جموں۔ کشمیر ہندوستان کا اٹوت حصہ ہے۔ وہاں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے پوری طرح سے پاکستان کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ستمبر کو گئو کشی کی اطلا ع پر پہنچی پولیس کی موجودگی میں گولی لگنے سے مشتہ حالت میں ایک کسان کی موت ہوگئی تھی۔اہل خانہ پولیس پر قتل کا الزام لگارہے ہیں۔ محکمہ اقلیتی امور نے بھی اس معاملے میں دیوبند پولیس کے افسران کو طلب کیا ہے۔ متوفی کےاہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اس معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
شیعہ عالم دین نے کہا کہ وہ کسی کی موت کے معاملے کےسلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملیں گے۔ ان کی کوشش رہے گی کہ متوفی کےاہل خانہ کو انصاف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے سیاسی پارٹیوں نے مسلم سماج کو ووٹ بینک سے زیادہ کچھ نہں مانا اور ہندوستان میں مسلمانوں کی خستہ حالی کے لئے یہ بار خاص طور سے ذمہ دارہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
1
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here