پارلیمنٹ واقعہ کا تعلق بے روزگاری اور مہنگائی سے: راہل

0
opindia.com

نئی دہلی(یو این آئی): کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا تعلق نوجوانوں میں بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ نوکریاں کہاں ہیں؟ نوجوان مایوس ہیں۔ ہمیں اس مسئلے پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہوں گی۔ یقینی طور پر سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے، لیکن اس کے پیچھے وجہ ملک کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ بے روزگاری ہے۔
انہوں نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بی جے پی پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دے رہی ہے: کانگریس

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے، حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ پارلیمنٹ میں بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ یہاں آئیں اور بتائیں کہ یہ کیوں اور کیسے ہوا۔ لیکن وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آنا ہی نہیں چاہتے، وزیر داخلہ کے پاس ٹی وی شوز میں گھنٹوں بیٹھنے کا وقت ہے لیکن ان کے پاس پارلیمنٹ میں آنے کے لیے پانچ منٹ نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS