غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ

0
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ

تل ابیب (یو این آئی): غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی کے خلاف لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے اسرائیل کی سرکاری پالیسی حماس پر فوجی دباؤ برقرار رکھنا ہے تاہم یرغمالیوں کے لواحقین کل جمعہ کی شب تل ابیب میں وزارت دفاع کے باہر احتجاج کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ‘ہر روز ایک یرغمالی مرتا ہے’۔ قابل ذکر ہے کہ قطر، مصر اور امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ثالثی سے اب تک غزہ سے 110 مغویوں کو رہا کرایا جا سکا ہے۔

اس کے لئے حال ہی میں سات دن کی جنگ بندی ہوئی تھی، لیکن اب اسرائیل نے اپنی فوجی مہم دوبارہ شروع کر دی ہے، جس سے 100 سے زائد یرغمالیوں کو تلاش کرنا اور آزاد کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اس لیے اب لوگوں نے حکومت پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا انتقال

اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے سربراہ جلد ہی اس معاملے پر بات کرنے کے لیے قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS