’’جنت کی بستی غزہ‘‘

0

مجھے یقیں ہے
جنت میں بھی
اک بستی کانام
’’غزہ‘‘ہوگا
ہوں گے اس کے مکین
سب سے اعلیٰ
سب سے جدا۔۔۔
خدا نے فقط
فلسطینی بچوں کووہاں
بسارکھاہوگا
ہاں
جنت میں بھی،
اک بستی کا نام ’’غزہ‘‘ہوگا
یہ معصوم اپنے لہو سے
دے رہے ہیں گواہی
ہم مر رہے تھے،کوئی بولتا نہ تھا
اقوام عالم سے لیکر
مسلمانان عالم تک۔۔۔
سب چپ تھے،ظالم کوکوئی
روکتانہ تھا
مجھے یقیں ہے
جب حشربپا ہوگا
منصف کے سامنے
اک طرف یہ بچے
دوسری جانب ساراعالم کھڑاہوگا
معتبر ہوگی بس یہ گواہی
اورپھر فیصلہ ہوگا!
ہاں۔۔۔
جنت کی اک بستی کانام ’’غزہ‘‘ہوگا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS