سادھوؤں کے قتل کے معاملے میں چار ملزمین کو ضمانت

    0

    ممبئی سے ملحقہ ضلع پالگھر کے گڈچینچلے علاقے میں دو سادھووں سمیت تین افراد کا ہجوم کے ذریعہ  قتل کے  معاملے میں مقامی عدالت نے منگل کے روز چار ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا ۔
    ضلع جسٹس پی پی جادھو نے چار ملزمین کو پندرہ ہزار روپئے کے مچلکے پر رہا کردیا۔ ضمانت پر رہا ہونے والوں میں لکشمن رام جی جادھو (58) ، نتن لکشمن جادھاو (26) ، منوج لکشمن جادھاو (25) اور تکارام روپ جی (40) شامل ہیں۔ تمام ملزمان گڈچینچلے کے ہیڈپاڑہ کے رہائشی ہیں۔
    خیال رہے کہ سادھووں کو 16 اپریل کی رات ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا تھا جس میں 200 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS