اسلام آباد(یواین آئی)پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پرفرنٹیئرکور(ایف سی)کی ایک چوکی کےقریب اتوارکوہونے والےخودکش حملےمیں کم ازکم تین افرادہلاک اور20دیگرزخمی ہو گئے۔روزنامہ’ڈان‘نے یہ اطلاع ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ اظہراکرم کےحوالےسےدی۔مسٹراکرم نے بتایاکہ زخمیوں میں18سکیورٹی اہلکارتھےجبکہ دوراہگیرتھے۔انہوں نےخدشہ ظاہرکیاکہ ہلاکتوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔مسٹراکرم نےبتایا کہ ایک خودکش حملہ آورنےاپنی موٹرسائیکل پرچھ کلوگرام دھماکہ خیزمواد لادا اورایف سی کےقافلےمیں ایک گاڑی سےٹکرا گیا۔دھماکےمیں دوافرادہلاک ہوئے۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نےاس حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے۔حملےکی مذمت کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نےایک ٹویٹ میں کہا’’میں شہداءکےاہل خانہ سےتعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگوہوں۔غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی سازشوں کوناکام بناکرہماری حفاظت کےلیےہماری سیکورٹی فورسزاوران کی قربانیوں کوسلام۔
پاکستان:خودکش حملہ میں تین ہلاک،20زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS