تریپورہ کےلیے493کروڑروپےکافنڈ جاری کیاگیا

0

اگرتلہ،(یواین آئی)مرکزنےقبائلی علاقوں اورتریپورہ کےمقامی لوگوں کی ترقی کےلیےپہلی قسط کےطورپر493کروڑروپےکافنڈجاری کیاہے۔مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن نےایک ہفتہ قبل اس مد میں1300کروڑروپےکےفنڈ مختص کرنےکااعلان کیاتھا۔وزیراعلی وپلوکماردیونےبتایاکہ محترمہ سیتارمن قبائلی ترقی کے حوالےسےتریپورہ حکومت کےاقدام سےمتاثرہوئی ہیں اوران کےپیکیج کامقصددیسی معاش اورقبائلی علاقوں کی بنیادی ڈھانچےکی ترقی کوفروغ دینا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پہلی قسط میں جاری فنڈزمخصوص منصوبوں پرخرچ کیےجائیں گے۔مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئےمسٹردیو نےکہاکہ گزشتہ ہفتہ مرکزی وزیر خزانہ کے دورہ تریپورہ کےدوران ان کی وزارت نے21کروڑروپےمالیت کےدومنصوبوں کی منظوری دی تھی،جس میں14.15کروڑروپےکی لاگت سےریاستی شاہراہوں کی چوڑائی اوردیکھ بھال کےلئے 7.4کروڑروپے شامل ہیں۔انہوں نےاس بات پرزوردیاکہ تریپورہ میں اس طرح کی ترقی صرف ڈبل انجن حکومت کی وجہ سےممکن ہے۔انہوں نےکہاکہ ان کی حکومت2023سے پہلےاپنےتمام انتخابی وعدوں کوپوراکرنےکےلیے پرعزم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS