غیرملکی زرمبادلہ کےذخائراب تک ریکارڈ633ارب ڈالرسےتجاوز

0

ممبئی،(یواین آئی)ملک کےغیرملکی زرمبادلہ کےذخائر27اگست کواختتام پزیرہفتے میں16.7ارب ڈالربڑھ کراب تک کےریکارڈ 633.6ارب ڈالرپرپہنچ گئے،جبکہ اس سے پچھلےہفتےیہ2.5ارب ڈالرکی کمی سے616.9بلین ڈالررہےتھے۔ریزروبینک کی طرف سےجاری ہفتہ واراعدادوشمارکےمطابق27اگست کواختتام پزیر فتےمیں غیرملکی زرمبادلہ کےذخائرکاسب سےبڑاجزملکی کرنسی کےاثاثے1.4بلین ڈالرکی کمی سے571.5ارب ڈالررہ گئے۔تاہم اس عرصےکےدوران سونےکے ذخائر19.2کروڑڈالربڑھ کر37.44ارب ڈالرپرپہنچ گئے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کےپاس ریزروفنڈ 1.4کروڑڈالربڑھ کر5.1ارب ڈالرہوگیا۔زیرجائزہ ہفتہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس(ایس ڈی آر)17.9ارب ڈالربڑھ کراب تک کےریکارڈ19.41ارب ڈالرپررہا۔گزشتہ ہفتےملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں ریکارڈاضافےکی اہم وجہ آئی ایم ایف کی جانب سےہندوستان کےلئے17.86ارب ایس ڈی آرمختص کرناہے۔ریزرو بینک نےبتایا کہ آئی ایم ایف نے23اگست کو17.86ارب ڈالرکاایس ڈی آرمختص کیا ہے،جس سےیہ بڑھ کر19.41ارب ڈالرہوگیاہے۔آئی ایم ایف کےرکن ممالک کےدرمیان ایس ڈی کی آرالاٹمنٹ موجودہ کوٹےکےتناسب سےکرتاہے۔ آئی ایم ایف کےبورڈآف ڈائریکٹرزنے2 اگست کورکن ممالک کےلئے456ارب ایس ڈی آرکی الاٹمنٹ کومنظوری دی تھی،جو23اگست سےنافذ العمل ہو گئی۔اس میں ہندوستان کی حصہ داری12.57ارب ایس ڈی آررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS