راولپنڈی ایکسپریس نذرآتش،65افراد جابحق

    0

    راولپنڈی ایکسپریس میں نذرآتش،65افراد جابحق
    کراچی: پاکستان کے کراچی میں ریلوے کا بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔یہاں راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے۔ اس حادثے میں 65لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ  30 سے زیادہ مسافر جھلس گئے ہیں۔
     واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق  وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔
    واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ 
    وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS