ہندوستان سے یو این ایس سی صدرکی حیثیت سے غیر جانبدارنہ طور پر کام کرنے کی توقع : پاکستان

0
dawn.com

اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے صدر کی حیثیت سے ان کے ایک ماہ کی مدت کار میں غیر جانبدارانہ طور پر کام کرے گا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ کے روزانگریزی روزنامہ ڈان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل کی صدارت کی کاروائیوں کو کنٹرول کرنے والے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ دو سال کی مدت کے لیے یو این ایس سی کا غیر مستقل رکن ہندوستان اتوار سے پورے اگست کے مہینے تک اتوار سے طاقتور 15 ممالک کی صدارت کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یواین ایس ای صدارت رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ماہانہ بنیادوں پرہوتی ہے۔ یکم جنوری 2021 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں داخل ہونے والے ہندوستان کو 31 دسمبر، 2022 کو ختم ہونے والی اپنی مدت کار کے دوران دو مرتبہ صدارت ملے گی۔
ترجمان نے کہا’’جیسا کہ ہندوستان اس ذمہ داری کو سنبھالے گا ، ہم اسے ایک بار پھر جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کی اپنی قانونی ذمہ داری کی یاد دلانا چاہیں گے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS