پاکستان کے ایک اسپتال کی چھت پر سڑ رہی ہیں 200 لاشیں

0

نئی دہلی (ایجنسی): پاکستان سے ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملتان شہر کے ایک اسپتال کی چھت پر تقریبا 200 لاشیں سڑی ہوئی ملی ہیں۔ پاکستان میڈیا میں آئی خبر کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال کے مردہ خانے کی چھت سے انسانی جسم کے لاتعداد حصہ ملے ہیں۔ حکومت اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ نشتر اسپتال کے ایک سینئر افسر نے اسپتال کی چھت پر لاشوں کے سڑنے کے لئےہ پولیس اور ریسکیو ٹیم کو کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ لاشوں کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ اس واقعہ سے پاکستان کو چونکہ دیا ہے۔ پاکستانی نیوز ویب سائٹ جیو نیوز کے مطابق اسپتال کی چھت پر نامعلوم لاشوں کے بارے اطلاع ملنے کے بعد پنجاب اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے الگ الگ کمیٹیوں تشکیل دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS