چدمبرم نے پارک سرکس میدان میں جاری مظاہرے میں شرکت کی

    0

    کولکاتہ: شاہین باغ کی طرز پر مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ کے پارک سرکس میدان میں بھی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ 12 دنوں سے جاری دھرنے میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جمعہ کی رات شرکت کی،اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر کے مظاہرین کے ساتھ ہے۔ پی چدمبرم نے کولکاتہ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر ریاستی لیڈران کے لئے ایک لیڈرشپ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS