ممبئی:(یواین آئی) ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے سنگین نوعیت کے حالات پیدا ہوگئے ہیں،اس دوران آکسیجن سلینڈر کی شدید قلّت پیدا ہوگئی ،اور ریاستی حکومت نے مرکز سے دیگر ریاستوں سے بذریعہ ہوائی جہاز سلینڈر سپلائی کرنے اور فوج کی مدد بھی طلب کی ہے،لیکن کئی تنظیمیں اپنے طور پر سلینڈر کی سپلائی کے لیے ہم تن گوش ہیں۔ان میں سے ریڈکریسینٹ سوسائٹی آف انڈیا نے جگہ جگہ سلنڈر سپلائی کرنے بیڑہ اٹھایا ہے۔
ریڈکریسینٹ سوسائٹی آف انڈیا کے چیئرمین ارشد صدیقی نے کہاکہ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں ایک ہزار آکسیجن سلنڈر فراہمی کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے ،جوکہ مساجد،ٹرسٹ ،سماجہ تنظیموں اور سوشل ورکرس کو مہیا کرائی جائیں گے۔ان آکسیجن سلنڈر کو سوسائٹی کے قبرستان در۔دفتر قلابہ،ناگپاڑہ دینیات مسجد ،ارلا مسجدجوہوولے پارلے اسکیم،،نورمسجد ڈونگر،اندھیری،اولی ور ،جوگشوری،بلال مسجد ،شانتی نگر ،میرا روڈ،ڈاکٹر شفیق ممبرا،بھیونڈی میں ساؤتی کامبلے،ارن ،نوی ممبئی،طویلے والی مسجد،کاشی میرا ہیں جبکہ اس لیے ڈاکٹر عظیم الدین سے 9869078668 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ممبئی میں آکسیجن سلنڈر کی قلت ،ریڈکریسینٹ سوسائٹی نے مساجد اور طبی مراکز پر سلینڈر سپلائی کیے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS