جرمنی :کورونا کے حوالے سے عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرہ

0

برلن (یو این آئی؍ اسپوتنک) : جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس پر عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔جرمن روزنامے ڈائی ویلٹ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہیمبرگ میں ہونے والے اس مظاہرے میں تقریباً تین ہزار تین سو افراد نے حصہ لیا۔ اخبار کے مطابق اس دوران بہت سے مظاہرین چہرے پر ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور سماجی فاصلے کے اصولوں کو نظر انداز کر رہے تھے ۔ وہ ویکسینیشن اور قرنطینہ کے اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل جرمنی بھر میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ہیمبرگ میں تقریباً 3000 افراد نے کورونا ویکسینیشن کے حق میں مظاہرہ کیا تاہم شمالی بندرگاہی شہر میں بھی غیر قانونی اینٹی ویکس اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS