ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

0

ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کی حد سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ معاملے صرف مہاراشٹر سے ہیں۔
ہندوستان ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گیا ہے۔ 
وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،970 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے ملک میں ایک دن پہلے ہی 5،242 معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS