ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران کا اسرائیل کو واضح پیغام

0
ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران کا اسرائیل کو واضح پیغام
ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران کا اسرائیل کو واضح پیغام

تہران(یو این آئی): ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کو فراموش نہیں کرسکتا۔
جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کارروائی کو کسی بیرونی مدد کے بغیر سر انجام دیا گیا، جو 75 سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا، طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی جسے خود فلسطینیوں نے عملی جامہ پہنایا۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کے خلاف سرگرم حماس اور اسلامی جہاد اپنے ہتھیار خود تیار کر رہے ہیں،طوفان اقصیٰ آپریشن غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے مظلوم فلسطینیوں کی سچی آواز بن کر سامنے آیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست بہت نقصانات سے دو چار ہو رہی ہے جو دوسروں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کا خمیازہ ہے۔لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ انتظامی طور پر آزاد ہے جو فلسطینی عوام کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں مسلمانوں کے عزم وحوصلے سے متاثر 30 آسٹریلوی خواتین کا ایک ساتھ قبول اسلام

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ طوفان اقصیٰ کارروائی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی نہیں ہے، انتقام لینے کا حق صرف ہمارا ہے، ہم جو کہتے ہیں ببانگ دہل اور بلا خوف کہتے ہیں،ایران ایک طاقتور انتظامیہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS