ہمارا مقصد اسرائیل میں مخلوط حکومت کا قیام ہے: یائیر لبید

0
Head of the Yesh Atid party Yair Lapid holds a press conference in Tel Aviv, on May 06, 2021. Photo by Avshalom Sassoni/FLASH90 *** Local Caption *** éù òúéã éàéø ìôéã

تل ابیب،   (یو این آئی) اسرائیل اورفلسطین کے درمیان 11روزہ جنگ میں سخت تنقید کا نشانہ بننے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا اقتدار سے رخصتی طے سمجھی جارہی ہے اور اسرائیلی صدر نے حکومت سازی کے لئے مخالف گروپ کو بدھ کے دن کا تک وقت دیا ہے۔اس میں عرب پارٹی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ’فیوچر‘ پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے کہا ہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت مخلوط ہوگی جو تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے گی۔ اسی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران یائیرلبید نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیان کوخطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا۔
مسٹر یائیر لبید نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف اسرائیل میں متحدہ حکومت کا قیام ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے سیاسی حریفوں پر اسرائیل کے جوہری پروگرام کی حمایت کا الزام عاید کیا تھا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے سرگرم سیاسی جماعتوں کے پاس خالی اور بے معنی نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ یہ نعرے دائیں بازوں کے ووٹروں کے ووٹ چوری کرنے کی کوشش ہے۔
نیتن یاہونے کہا تھا کہ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حکومت اسرائیلی ریاست کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ باری کے نظام حکومت کے تحت حکومت سازی درست نہیں۔
مسٹر نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آپ لوگ بائیں بازو کی حکومت بننے کی اجازت ہر گز نہ دیں، یہ اسرائیل کی دفاعی مزاحمت کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذرا سوچیے کہ ایسی صورت میں غزہ، ایران اور واشنگٹن میں کیا ہو گا… یہ لوگ ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، کیا یہ لوگ حماس سے جنگ کریں گے،، نہیں یہ لوگ ایسا ہر گز نہیں کریں گے،، یہ لوگ تو عسکری خدمت انجام دینے سے انکار کرتے ہیں پھر یہودی بستیوں کا تحفظ کون کرے گا”۔
واضح رہے کہ اگر یہ مخلوط قائم ہوتی ہے کہ اور اس میں عرب پارٹی بھی شامل ہوتی ہے تو اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا اور اس سے بہت سارے نظریے اور پالیسی بدلنے کے امکان ہیں۔گزشتہ دنوں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں عرب پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس وقت کوئی بھی مستحکم حکومت عرب پارٹی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS