اوریا:ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکے نے لگائی پھانسی

0

اوریا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اوریا کے پھپھوند تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں شراب پی کر آئے لڑکے کو ماں نے ڈانٹ دیا۔ تو اس نے گاؤں کے باہر نیم کے درخت پر رسی کے سہارے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایاکہ گاؤں رام نگر بھیسول باشندہ راہل دوہرے(17) محنت مزدوری کر کے اپنے کنبے کی روزی روٹی چلاتا تھا۔ منگل کی صبح راہل مزدوری کرنے گیا تھا اور شام کو شراب پی کر گھر آیا۔ بیٹے کے شراب پی کر گھر آنے کی اطلاع ملی تو ماں راکیش کماری نے اسے ڈانٹتے ہوئے شراب پینے سے منع کیا۔ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر راہل گھر سے چلا گیا۔ مان جب کھانہ لے کر آئی تو راہل گھر پر نہیں تھا۔ ماں نے دیر رات تک راہل کا انتظار کیا لیکن ا س کا کچھ بھی پتہ نہیں چلا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS