نئی دہلی: (یو این آئی) آپریشن گنگا کے ایک حصے کے طور پر، گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین سے چھ پروازوں میں 1377 ہندوستانی اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں، جس میں پولینڈ کی پہلی پرواز بھی شامل ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع کیا ،’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب چھ پروازیں ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ اس میں پولینڈ سے پہلی پروازیں بھی شامل ہیں۔ مزید 1377 ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے واپس لایا گیا‘۔
سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کی شام کہا کہ اگلے تین دنوں میں ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لیے 26 پروازیں طے کی گئی ہیں اور پولینڈ اور سلوواک ریپبلک کے ہوائی اڈے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک C-17 گلوب ماسٹر بھی ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے رومانیہ روانہ ہونے والا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.