سری نگر (ایجنسیاں) :جموں وکشمیر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی(ڈی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ٹارگیٹ کلنگ سے نفرت پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ ملک و ریاست کے لئے ٹھیک نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایک قومی نیوز چینل کو دئے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔اُن کے مطابق ٹیلی ویژن پر ڈیلوپمنٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا جارہا ہے لیکن یہاں پر اب مزدوروں کے لئے روزگار دستیاب نہیں وہ باہر کی ریاستوں میں مزدوری کے لئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ اس سے نفرت پیدا ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاص طبقے کشمیری پنڈتوں اور غیر مقامی مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ سے ریاست بدنام ہو رہی ہیں اور یہ ملک اور جموں وکشمیر کے لئے ٹھیک نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سے ریاست کی بدنامی ہو رہی ہے اورملک کی مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیر یوں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں۔غلام نبی آزاد نے کہاکہ بطور وزیرا علیٰ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن آرہے ہیں لہذا مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیمی سیاست نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس طرح کی سیاست سے ملک اور ریاست کو پہلے ہی نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے اتوار کوکہا کہ صرف کانگریس ہی گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چیلنج پیش کر سکتی ہے، کانگریس پارٹی سے اپنے دہائیوں پرانے تعلقات کو توڑنے کے مہینوں بعد، کہا کہ وہ اس کے سیکولرازم کی پالیسی کے خلاف نہیں تھے، بلکہ اس کے کمزور نظام کے خلاف تھے۔ آزاد نے کہاکہ اگرچہ میں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، لیکن میں اس کی سیکولرازم کی پالیسی کے خلاف نہیں تھا، یہ صرف پارٹی کے سسٹم کے خلاف تھا۔وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ کانگریس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ہندوو¿ں، مسلمانوں، کسانوں کا ساتھ لے کر چلتی ہے۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس کے ساتھ 52 سال پرانا رشتہ امسال 26اگست کو توڑ دیا۔ اکتوبر میں آزاد نے اپنی نئی سیاسی تنظیم ‘جمہوری آزاد پارٹی’ کا اعلان کیا۔
کانگریس گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چیلنج کرسکتی ہے:غلام نبی آزاد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS