بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ننھی پری کو جنم دیا

0

ممبئی (یو این آئی): بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے آج بچی کو جنم دیا ہے ۔ کپور خاندان میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بیٹی کو جنم دیا ہے ۔عالیہ نے بچے کی آمد کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے ۔ عالیہ نے پوسٹ کیا، “ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آ گئی ہے ۔ ہمارا بچہ اس دنیا میں آیا ہے اور وہ ایک کمال کی لڑکی ہے ۔ اس خوشی کا اظہار کرنا مشکل ہے ۔ ہم ایک بلیسڈ والدین بن گئے ہیں۔ پیار، پیار، پیار، عالیہ اور رنبیر۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے گھر لکشمی کی آمد سے مداح بھی بہت خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS