مودی اقتدار کا غلط استعمال کر رہے ہیں:بھیشیک منو سنگھوی

0

نئی دہلی (یو این آئی) :کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کا غلط استعمال کر تے ہوئے منصفانہ اور صحت مند انتخابی عمل میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں کہا کہ نریندر مودی کی توجہ اقتدار اور حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت پر نہیں ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کام کرنا ان کا پسندیدہ کام بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ بی جے پی کے باغی ایم ایل اے کرپال پرمار پر دبائو ڈال کر کانگڑا کے فتح پور سے آزادانہ طور پر الیکشن نہ لڑنے کے درخواست کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہماچل پردیش کے انتخابات میں مسٹر مودی کے طرز عمل سے واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کھا رہی ہے اور وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ان کی پارٹی ہماچل اسمبلی انتخابات ہار رہی ہے ۔انہوں نے کہا، ”بی جے پی اور مسٹر مودی نے مان لیا ہے کہ بی جے پی ہماچل میں الیکشن ہار رہی ہے ۔ یہی بتا رہا ہے – ڈیرہ کا چکر لگانا اور باغیوں کو دھمکانا۔ وزیراعظم الیکشن میں مصروف ہیں، گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کون آئے گا؟ مودی جی نے مقامی باغیوں کو منانے کے لیے پورا ملک چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS