نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈی پی وتس نے آج راجیہ سبھا میں ‘ایک ملک ایک انتخاب’ کا مطالبہ کیا۔ وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ڈی پی وتس نے کہا کہ 1967 کے بعد ملک میں کئی ریاستی حکومتوں کو برخاست کر دیا گیاتھا جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر بار بار انتخابات کرائے گئے۔ اس سے انسانی وسائل اور کچھ دوسری چیزوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک قوم ایک الیکشن پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ بار بار الیکشن نہ کروانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنایا جائے جس سے قانون ساز اسمبلیوں، پارلیمنٹ اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات پانچ سال میں ہی ہوں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS