عید الفطر کے موقع پر اکثرپاک کھلاڑیوں نے وطن میں عید منائی تو کچھ نے بیرون ملک میں

0

اسلام آباد(ایجنسیاں): پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عید اپنے آبائی علاقے میں پرانے گھر اور محلے میں منائی۔ وہ اسکول کے زمانے کے دوستوں سے ملے اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ بابراعظم کا آبائی گھر فردوس مارکیٹ میں ہے۔ عید کی نماز اور دوستوں سے ملاقات کے بعد انھوں نے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اہل وطن کو عید مبارک کہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کرے یہ عید آپ سب کیلئے خوشیاں لے کر آئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ باؤلر احسان اللہ، عماد وسیم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشیوں کے ان لمحات میں غزہ کے فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں عید الفطر کل، نائب صدر جمہوریہ نے مبارکباد پیش کی

سابق کرکٹرز جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، سرفراز احمد، ثقلین مشتاق اور دیگر نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی۔کچھ موجودہ اور سابق کھلاڑی، آفیشلز بیرون ملک مقیم ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کی عید کو ”مِس“ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS