کجریوال معاملہ پر اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن پہنچے، مداخلت کی اپیل

0
کجریوال معاملہ پر اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن پہنچے، مداخلت کی اپیل
کجریوال معاملہ پر اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن پہنچے، مداخلت کی اپیل

نئی دہلی (پی ٹی آئی): کانگریس، ترنمول کانگریس اور کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجر یوال کی گرفتاری کے پس منظر میں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور اس پر زور دیا کہ وہ اپوز یشن لیڈروں کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کے‘غلط استعمال)کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔ الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے والے اپوزیشن لیڈروں کے وفد نے دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال لوک سبھا انتخابات میں یکساں موقع کی حالت کو ختم کر نا ہے جس کا اثر انتخابات کی شفافیت اور آزادی پر پڑ تاہے۔

وفد میں کانگریس قائدین کے سی وینوگوپال اور ابھیشیک منو سنگھوی، ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن اور ندیم الحق، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک، ڈی ایم کے کے پی ولسن اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے جتیندر اعوان شامل تھے۔ کمیشن کے سامنے وفد نے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کی تفصیلات بتائیں اور الزام لگایا کہ صرف اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سنگھوی نے نامہ نگاروں سے کہا، ’ہم نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن سے تفصیل سے بات کی ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے یہ نکتہ پیش کیا ہے کہ یہ کسی فرد یا کسی جماعت سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق آئین کے بنیادی ڈھانچے سے ہے۔‘انہوں نے کہا، ’جب الیکشن میں یکساں موقع والی حالت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو آپ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں، پھر اس سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور بالآخر جمہور یت متاثر ہوتی ہے۔ سنگھوی نے کہا، ’ہم نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔سینئر وکیل نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ سب سے پرانی اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے بینک اکاؤ نٹس ’منجمد‘کر دیے گئے ہیں۔ سنگھوی نے کہا، ’اگر الیکشن کمیشن پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، سکریٹر ی کو تبدیل کر سکتا ہے، تو وہ ان ایجنسیوں کو کنٹرول کیوں نہیں کرتا؟انہوں نے کہا، ’ہم نے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ایجنسیوں کے غلط استعمال کے ثبوت دیے ہیں۔

مزید پڑھیں 28 مارچ تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوعدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیجا

انہوں نے دعویٰ کیا ایجنسیوں کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے اور حکمران جماعت کے کسی رہنما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ ڈیرک نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک آمر کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS