28 مارچ تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوعدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیجا

0
ای ڈی کی ٹیم اپنے ساتھ اروند کیجریوال کو لے جاتی ہوئی۔۔۔۔ فائل فوٹو
ای ڈی کی ٹیم اپنے ساتھ اروند کیجریوال کو لے جاتی ہوئی۔۔۔۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اب وہ 28 مارچ تک ای ڈی ریمانڈ پر رہیں گے۔ ای ڈی نے عدالت سے دس دن کا ریمانڈ مانگا تھا لیکن عدالت نے چھ دن کا ریمانڈ دیا ہے۔ انہیں 28 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں تقریباً تین گھنٹے تک بحث ہوئی۔

مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعے گرفتار کیے کیجریوال کے حامیوں نے آج دہلی میں کئی مقامات پر زبر دست احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک میں تبدیلی رہی۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا پلان تیار کر لیا ہے۔

دوسری طرف، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

مزید پڑھیں: کیجریوال کی گرفتاری دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے: کیجریوال کی اہلیہ

گوپال رائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 26 مارچ کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرے گی۔ دہلی کے وزراء، آپ ایم ایل اے اور کونسلر ہفتہ کو شاہدی پارک میں ملک کی حفاظت کا عہد لیں گے۔ اس سال ہولی کا کوئی پروگرام نہیں ہوگا، بلکہ ہم عوام کے پاس جائیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS