کانگریس نے شروع کیا اپنا ’آئی این سی ٹی وی‘چینل

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے یوٹیوب پر اپنے ڈیجیٹل چینل’آئی این سی ٹی وی‘کا نشر ہفتے کے روز بہ ضابطہ شروع کر دیا۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اجے ماکن، خزانچی پون بنسل سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں نے ورچول ذریعے سے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ٹی وی چینل مسائل سے ہٹ کر محض حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں اور ایسے میں عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے پارٹی نے یہ ڈیجیٹل چینل شروع کیا ہے۔
اس موقع پر وینوگوپال، ماکن اور بنسل کے علاوہ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا، سوشل میڈیا سیل کے سربراہ روہن گپتا اور یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سمیت پارٹی کے کئی رہنما موجود تھے۔
چینل کی شروعات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی اس ڈیجیٹل چینل کے ذریعے لوگوں کی آواز بلند کرے گی اور حکومت کو عوامی مفاد کے مسائل پر فوری طور پر کام کرنے کے لیے دباؤ بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ ٹی وی چینل ایسے مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں جو عوام سے متعلق ہیں۔ اس چینل پر ان مسائل کو ترجیحی طور پر اٹھایا جائے گا اور حکومت پر عوامی مفاد میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ بنسل نے کہا کہ چینل پر ان مسائل کو اٹھایا جائے گا‘ جنھیں حکومت اور اس کے لیے کام کرنے والے چینل اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS