لندن: (یواین آئی) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ نے اقدامات سخت کردیئے ہیں۔ اب برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویکسی نیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا اور ان نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ خیال رہے اب تک اومیکرون دنیا کے 38 ممالک میں پھیل چکا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بیمار کی موت واقع نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں اومیکرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومیکرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومیکرون جنوبی افریقہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ کورونا کے نئے وائرس اومیکرون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اومیکرون کا خوف : برطانیہ سفر کیلئے کورونا ٹسٹ لازم قرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS