بریلی:عصمت دری کے ملزم بزرگ کو عمر قید

0

بریلی:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کی ایک عدالت نے لڑکی سے عصمت دری کے معاملے میں ملزم عمررسیدہ شخص کو عمر قید کی سزاسنائی ہے۔ واقعہ کے چار مہینے قبل بریلی کے گلاب نگر علاقے میں پیش آیا تھا۔ کیس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ عدالت نے پولیس کے چارج شیٹ داخل کر نے کے بعد صرف16دونوں میں فیصلہ سنا دیا۔شہر کے ایک محلہ میں رہنے والی لڑکی اپنی پھوپھی کے ساتھ رہتی ہے۔ والد کے قتل میں اس کی ماں و ماما جیل میں ہیں۔ 26اگست کو قلعہ علاقے میں رہنے والے دنش مشرا نے پرساد دینے کے بہانے اسے گھر میں بلایا اس کے ساتھ عصمت دری کیا۔ اس معاملے میں 16ستمبر کو پولیس نے عصمت دری و پاکسو کا مقدمہ درج کرایا۔ اگلے ہی دن ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر 16نومبر کو چارج شیٹ داخل کیا۔ 18نومبر کو عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سماعت کا آغاز کیا۔ ہفتہ کو خصوصی جج رام دیال نے 26صفحات کا فیصلہ تحریر کرتے ہوئے خاطی کو عمر قید کی سزاسنائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS