ہندوستان کی ہاکی ٹیم 41سال بعد ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں

0
briflynews

ٹوکیو (یو این آئی) : ہندوستان نے گریٹ برطانیہ کو کوارٹرفائنل میں اتوار کے روز3-1 سے شکست دے کر 41 برسوں
کے طویل وقفے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ انڈیا 1980
میں آخری بار طلائی تمغہ جیتنے کے بعد 2021 میں سیمی فائنل میں پہنچا ہے ۔ ہندوستان نے پچھلے ریو اولمپکس میں
آخری مقام حاصل کیا تھا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ اب بیلجیم سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا نے اپنے دفاع میں شاندار کھیل کا
مظاہرہ کیا اور برطانیہ کو پنالٹی کارنر سے گول کرنے سے روکے رکھا۔ہاکی انڈیا نے ہندوستان کی اس جیت کو ٹویٹر پر
ٹویٹ کرتے ہوئے بے مثال، منفرد اور قابل یقین قرار دیا ہے۔ ہندوستان نے مقابلہ میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد
تیسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں بریٹین کو ایک دے دیا اور اسکور 2-1 ہو گیا ۔ ہندوستان نے تیسرا منٹ باقی رہتے 57
ویں منٹ میں ہاردک سنگھ کے گول سے 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ اس گول نے ہندوستان کی جیت یقینی کر
دی اور اسے 41 سال بعد پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع مل گیا جہاں اب اس کے سامنے بلجیم سے مقابلہ کرنا ہو
گا۔ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جرمنی کے بیچ کھیلا جائے گا۔
ہندوستان نے میچ کے ساتویں منٹ میں دلپریت سنگھ کے گول سے برتری حاصل کی۔ ہندوستان نے تیسرے کوراٹر کی
شروعات میں یعنی 16 ویں منٹ گرجنت سنگھ کے گول سے 2-0 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستان نے نصف وقت تک اپنی 2
گول کی برتری کو قائم رکھا حالانکہ تیسرے کوارٹر کے آخر میں اسے ایک گول کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخری کوارٹر میں 3
منٹ باقی رہتے ایک اور گول کر جیت انے نام کر لی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS