اعظم خان کی صحت و رہائی کے لیے مزار پر چادر پیش

0

رامپور،اگست(یواین آئی): لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج سماج وادی پارٹی(ایس پی)جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے صحت و جیل سے جلد از جلد رہائی کے لئے پارٹی کارکنوں نے خواجہ معین الدین چشتی غریب نوان کی درگارہ اجمیر شریف میں چادر پیش کر کے دعائیں کیں۔
رامپور میں کاونسلر اقرار حسین کی قیادت ایس پی کارکنوں نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگارہ پر پہنچ کر رکن پارلیمان کی صحت و رہائی کے لئے چار پیش کی۔ ساتھ ہی ان کے اور ان کے سابق ایم ایل اے بیٹے عبد اللہ اعظم خان کی رہائی کے لئے بھی دعائیں مانگی۔درگارہ کے خاتم سید محمد طلبہ صابری نے سبھی کے ساتھ مل کر محمد اعظم خان کی صحت و رہائی کی دعا کرائی۔قابل ذکر ہے کہ محمد اعظم خان کی حالت کورونا انفکشن صحت یاب ہونے کے بعد ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی تھی جن کا علاج لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں چل رہا ہے وہیں عبد اللہ اعظم خان سیتاپور کی جیل میں بند ہیں۔ اسی سلسلے میں سماج وادی پارٹی اور عوام کی طرف سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS