سونیا گاندھی کی عوام سے صبر و تحمل کے ساتھ کورونا وائرس کو شکست دینے کی اپیل

0

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران صبر و تحمل اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہم وطنوں کا شکریہ ادا کیا اور وبا کو شکست دینے کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ بنا کر گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ سونیا گاندھی نے منگل کو جاری ایک پیغام میں کہا’لاک ڈاؤن کا مکمل طور پر عمل کر رہے آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ سبھی’سوشل ڈسٹنسنگ ‘پر عمل کریں اور جتنا ہو سکے گھروں میں ہی رہیں اور اپنے ارد گرد صفائی کا پورا خیال رکھیں۔ وقتا فوقتا ہاتھ دھوتے رہیں، بہت ضروری کام سے ہی گھر سے باہر نکلنا ہو 
تو ماسک، چنی یا گمچھا لگا کر ہی نکلیں۔ کورونا وائرس کی اس جنگ میں ملک کےعوام کا تعاون ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف سب کو متحد ہوکر لڑنا ہے کیونکہ بحران کی اس گھڑی میں فرض پر ڈٹے رہنا ہی سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے بھی کورونا وائرس سے لڑ رہے لوگوں کی مدد کرنے اورکوئی مسئلہ ہونے پر پارٹی کے کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔سونیا گاندھی نے کہا’کورونا وائرس بحران میں ڈاکٹرز،صفائی ملازمین ، پولیس سمیت سرکاری حکام کے ڈٹے رہنے سے بڑی حب الوطنی کوئی نہیں ہے۔ اتحاد، نظم و ضبط اور صبر و تحمل کے ذریعہ سے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے اس لئے اس مشکل گھڑی میں جو افراد صرف عوام کے تحفظ کے لئے 
دن رات خدمت میں مصروف ہیں اور خطرے کے باوجود اس وبا سے جنگ لڑ رہے ہیں ان سب کا احترام کریں اور ان کو پورا پورا تعاون دیں‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS