شمالی کوریا کے میزائل ٹسٹ سے عالمی برادری کو خطرہ : جاپان

0
Image: The Hindu

ٹوکیو ، (یو این آئی/اسپوتنک):جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات جاپان سمیت عالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔این ایچ کے ٹی وی چینل کی طرف سے نشر کی گئی ایک نیوز کانفرنس میں مسٹر کیشی نے کہا ’’شمالی کوریا مئی 2019 سے کثرت سے میزائلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کے اس طرح مسلسل میزائل تجربات جاپان سمیت پوری عالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ ہے‘‘۔

شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے ملک کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا کی فوج نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جاپان کے سمندر کی طرف داغا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS