ہند چین کشیدگی کے باوجود سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری

    0

    لداخ کی گلوان وادی میں چین اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ لداخ خطے کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر نہیں ہوئی ہے۔
    ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کا کہنا ہے کہ سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل برابر جاری و ساری ہے۔
    بتادیں کہ قبل ازیں افواہیں گرم تھیں کہ لداخ میں چین- ہند کشیدگی کے پیش نظر وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
     ایس ایس پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہیں تاہم کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی طور پر اختیار کرنا ہے'۔
    ایک ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ موسمی حالات سازگار رہنے کے پیش نظر شاہراہ پر صرف اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت ہے۔
    قابل ذکر ہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS