ہندوستان میں حجاب پر کوئی پابندی نہیں:نقوی

0

حیدرآباد:مرکزی وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ انہوں نے شہرحیدرآباد کے این ٹی آر اسٹیڈیم میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے ساتھ ہنرہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک میں کچھ بھی پہننے کیلئے آزاد ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ بعض اداروں نے ڈریس کوڈ لاگو کیا ہو۔عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ حقوق اور فرائض مساوی طورپر اہم ہیں۔؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS