نئی دہلی: نربھیا معاملے میں سپریم کورٹ نے مجرم اکشے کمار کی دائر عرضی کو رد کر دیا ہے۔پانچ ججوں کی بینج نے چیمبر میں سماعت کے بعد کیوریٹو پٹیشن کو رد کر دیا۔ جسٹس این وی رممنا، جسٹس ارون مشرا، جسٹس روہنگٹن فلی نریمن، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن نے اس کیس کی سماعت کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم مکیش اور ونئے کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS