آبرو ریزی و قتل معاملہ:انسانی حقوق کمیشن نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے کاروائی رپورٹ طلب کی

0

کیندرپاڑہ: قومی انسانی حقوق کمیشن نے نورنگ پور کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ایک قبائلی لڑکی کے اغوا، اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ میں کارروائی رپورٹ مانگی ہے۔ کمیشن نے انسانی حقوق معاملات کے وکیل رادھا کانت ترپاٹھی کی عرضی پر انسانی حقوق ادارے نے ضلع کے دونوں اعلی حکام کو 21فروری تک کارروائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نورنگ پور ضلع کوسا گومودا تھانہ کے گومونڈولی گاؤں کی قبائلی لڑکی 13دسمبر کو رات میں رفع حاجت کے لئے باہر گئی، لیکن پھر واپس نہیں آئی۔ اس کے والدین نے لڑکی کو پوری رات تلاش کیا، وہ کہیں نہیں ملی۔ اگلے دن صبح نزدیک کے ایک کھیت میں اس کی لاش برآمد ہوئی، جس پر زخم کے نشانات بھی تھے۔ پولیس نے جائے وقوع سے جینس کی دو پینٹیں برآمد کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS