جمہوری ممالک کی فہرست میں 10مقام نیچے پہنچا ہندوستان:ای آئی یو

0

نئی دہلی: مذہبی تفریق کی بنا پر حالیہ دنوں میں ہندوستان کافی سرخیوں میں آچکا ہے۔ ملک و بیرون ملک میں کافی تنقید بھی ہو رہی ہے۔ ’دی اکانومیسٹ انٹلیجنس یونٹ‘(ای آئی یو) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ ای آئی یو نے 2019 کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں ہندوستان جمہوری ممالک کی فہرست میں 10 مقام نیچے ہوگیا ہے اور 51ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ای آئی یو نے اس گراوٹ کے اسباب شہریوں کی آزادی میں کمی کو بتایا ہے۔ فہرست کے مطابق ہندوستان کا کل نمبر 2018 میں 7 اعشاریہ 23 فیصد تھا، جو گر کر 6اعشاریہ 90 ہوگیا۔ یہ عالمی فہرست جمہوریت کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ جب کہ شمالی کوریا سب سے نیچے 167 ویں مقام پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS