کورونا کی نئی قسم ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کے لئے خطرناک نہیں

0
imgae:business today

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے لوگوں سے احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وائرس کا یہ ویرینٹ عام بخار کی طرح ہے اور کووڈ ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کے لئے خطرے کے امکان بہت کم ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ٹیم۔09 کی میٹنگ میں کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں نئے پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملے۔ لیکن وائرس کا یہ ویرینٹ عام بخار کی طرح ہی ہے۔ کووڈ ٹیکہ لگواچکے لوگوں کے لئے خطرے کے امکان صفر ہیں۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے کووڈ کے نئے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بچوں کے صحت کے سلسلے میں ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ کافی ضروری اسکولوں میں کووڈ پروٹوکول کے بارے میں بچوں کو بیدار کیا جائے۔ این سی آر کے اضلاع اور لکھنؤ میں سبھی کے لئے عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمیت کو موثر بنایا جائے۔ لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کے لئے بیدار کیا جائے۔ پبلک ایڈریس سسٹم کو موثر ڈھنگ سے استعمال کیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں اس وقت کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 980ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 14ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس میں 205 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی مدت میں 81افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ گوتم بدھ نگر میں 103، غازی آباد میں 52اور لکھنؤ میں 16نئے پازیٹیو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع میں اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتای اکہ 30کروڑ 91لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ ہی 18سال سے زیادہ عمر کی پوری آباد کو ٹیکہ کی کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے جبکہ 86.85فیصدی سے زیادہ لوگوں کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ 15تا17 سال کی عمر والے 94.32 فیصدی بچوں کو پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 62فیصد سے زیادہ بچوں کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔بچوں کی ٹیکہ کاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS