لکھیم پورتشدد میں نیا موڑ،جیپ میں سوارسمت جیسوال گرفتار

0
Image: Hindi News Danka

لکھنو،(ایجنسی): لکھیم پوری سانحہ میں پولیس نےسمت جیسوال عرف مودی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے سمت جیسوال کے ساتھ ہی اس کے ساتھی نندن،ششوپال اور ایک دیگر شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ معاملے میں جلد ہی نئے انکشافات ہوسکتے ہیں۔
میڈیارپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سمت جیسوال اسی تھار جیپ میں سوار تھا جس سے کسانوں کو کچلا گیا تھا۔ جیپ سے اترکر بھاگتے وقت اس کا ویڈیو بھی کسی نے بنایا تھا، جو بعد میں وائرل ہوگیا تھا۔ جب جیپ میں سوار ڈرائیور اور دیگر اموات کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ سمت جیسوال ہی اکیلا معاملے کا چشم دید ہے، جو اس وقت جیپ میں موجود تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اور جیپ کے پیچھے چل رہی دیگر ایک گاڑی میں سوار انکت داس اور اس کے گنر کو گرفتار کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS