کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع

0

جنیو: مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘کی نئی قسم  برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب  سوئیڈن،کینیڈا،اسپین،جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے۔
خیال رہے یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیاہے جب کہ قبرص(سائپرس)اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔
کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔
 دریں اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے  لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔
دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS