دہلی حکومت لاک ڈاؤن میں دے کم سے کم رعایت: مرکزی وزیر صحت

0

 نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے پہلے دن قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا۔ دریں اثنا مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میری رائے میں دہلی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات اور کم سے کم چھوٹ یا مراعات دینے چاہئیں۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ یہ میرے "ذاتی خیالات" ہیں۔ وزیر صحت نے نامہ نگاروں سے کہا ، "میرے لئے دہلی کی صورتحال پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ اسے ایک سیاسی بیان سمجھا جاسکتا ہے۔"ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ، "میں ذاتی طور پر مانتا ہوں کہ دہلی ملک کی ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جسے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔" انہوں نے کہا ، "کم سے کم رعایت دی جانی چاہئے جبکہ وزارت داخلہ نے تفصیلی ہدایات دیں ہیں۔ ہر ریاست کو کورونا وائرس سے متعلق اپنے صورتحال کے مد نظر فیصلہ لینا چاہئے۔" غور طلب ہے کہ دہلی میں پیر کے روز یعنی آج سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کھولا گیا ہے۔ جس میں سبھی سرکاری دفاتر کھولے گئے ہیں اور پرائیویٹ دفاتر میں 33 فیصد کارکنان کام کریں گے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 17 تک توسیع کی گئی ہے۔  
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS