نیٹ فلکس کی نئی فلم ’اے کے ورسس اے کے‘کچھ مناظر پر اعتراض

    0

    نئی دہلی،: فضائیہ نے آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی نئی فلم ’اے کے ورسس اے کے‘کچھ مناظر پر اعتراض کیا ہے اور اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    فلم کے اداکار انل کپور نے ایک ٹویٹ میں فلم کے ٹریلر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ فضائیہ نے اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اس کی مخالفت کی اور آج اس کے جواب میں ایک ٹویٹ کیا گیا۔ ائر فورس نے بیان میں  کہا ہے کہ  "اس ویڈیو میں  ائر فورس کی وردی کو غلط طریقے سے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی  ہے وہ قابل اعتراض ہے۔ یہ ملک کی افواج کے رویے کے مطابق نہیں ہے۔ متعلقہ مناظر کو ہٹانے کی ضرورت  ہے۔ "
    ویڈیو میں اداکار انل کپور کو ائر فورس کے افسر کی وردی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک مکالمے میں انل کپور کو شریک اداکار انوراگ کشیپ کے ساتھ قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔‘‘
     فضائیہ نے اس سے پہلے بھی'گنجن سکسینہ -دی کارگل گرل'کے سلسلے میں اعتراض کیا  تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS