نواب ملک نے کہا : وانکھیڑے کی نوکری جائے گی ، این سی بی افسر کا جواب

0

ممبئی (ایجنسی): این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے بالی ووڈ ڈرگس کیس میں این سی بی اور مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وانکھیڑے کٹھ پتلی کی طرح ہیں ۔ ملک نے وانکھیڑے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر ان کی نوکری چلی جائے گی ۔ این سی پی لیڈر کے بیان پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں وانکھیڑے نے کہا میں چھوٹا سرکاری افسر ہوں۔ نواب ملک بڑے وزیر ہیں۔ اگر وہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو میں اس کا استقبال کرتا ہوں ۔
ملک نے دعوی کیا کہ ہمارے پاس فرضی معاملات کے ثبوت ہیں ۔ نواب ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتاو تمہارے والد کون ہیں۔ جو دباو بنا رہے ہیں ؟ ملک نے کہا کہ جو بھی دباو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے وہ یہ سمجھ لے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ہوں ۔ ملک نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تب تک نہیں رکوں گا جب تک میں تمہیں جیل میں نہیں ڈال دوں گا ۔
نواب ملک نے کہا کہ کووڈ کے دوران پوری فلم انڈسٹری مالدیپ میں تھی ۔ افسر اور ان کا کبنہ بھی وہیں تھا ۔ ملک نے کہا کہ سمیر وانکھیڑے کو اپنے دبئی اور مالدیپ دورہ پر وضاحت دینی چاہئے ۔ ملک نے الزام لگایا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ‘وصولی’ مالدیپ اور دبئی میں ہوئی تھی ، میں جلد ہی آپ کو تصویر دوں گا ۔ نواب ملک نے کہا کہ کووڈ کے دوران پوری فلم انڈسٹری مالدیپ میں تھی ۔ افسر اور ان کا کبنہ بھی وہیں تھا ۔ ملک نے کہا کہ سمیر وانکھیڑے کو اپنے دبئی اور مالدیپ دورہ پر وضاحت دینی چاہئے ۔ ملک نے الزام لگایا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ‘وصولی’ مالدیپ اور دبئی میں ہوئی تھی ، میں جلد ہی آپ کو تصویر دوں گا ۔
نواب ملک نے مزید کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کے بعد این سی بی نے ایک اسپیشل افسر کی تعیناتی کی ۔ سی بی آئی معاملہ کی جانچ کررہی تھی ۔ ملک نے الزام لگایا کہ موت کا معمہ ابھی بھی حل نہیں ہوا ہے لیکن فلم انڈسٹری میں این سی بی کی دخل اندازی شروع ہوگئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS