اب منتری جی کو بھی پیٹرول کی ضرورت نہیں پڑے گی چونکہ عوام پیدل کردے گی: اکھلیش کا طنز

0
image:ndtv.in/uttar-pradesh-news

لکھنؤ (ایجنسی): سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق صدر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو بی جے پی کی حکومت کے ایک وزیر کے بیان پر طنز کرستے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اب منتری جی کو بھی پیٹرول کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ عوام انہیں پیدل کردے گی۔ ” اترپردیش کے کھیل کے ریاستی وزیر اپندر تیواری نے جمعرات کو جالون میں صحافیوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فی فرد انکم کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے دام بہت بڑھے ہیں اور 95 فیصد لوگوں پیٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ تیوری نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں پوچھے جانے پرکہا تھا کہ “آج مٹھی بھر لوگ ہیں جو چار پہیا گاڑی سے چل رہیں ہیں۔ جن کے لئے پیٹرول کی ضرورت ہے۔ آج کے معاشرے میں 95 فیصد لوگ ہیں جنہیں پیٹرول اور ڈیزل کی ضرورت نہیں ہے۔ جمعہ کو سماج وادی کے سربراہ نے یادو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”


اترپردیش کی بھاجپائی منتری جی نے کہا کہ مہنگے پیٹرول سے عام عوام کو فرق نہیں پڑتا کیوں کہ 95 فیصد عوام کو پیٹرل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اب منتری جی کو بھی نہیں پڑے گی کیوں کہ عوام انہیں پیدل کردے گی۔ سچائی تو یہ ہے کہ 95 عوام کی بی جے پی کی ضروت نہیں ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ

تھار میں تو ڈیزل پڑتا ہے نا؟ یادو نے یہ سوال گزشتہ تین اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد اور طرف دھیان دلایاجس میں تھار جیپ سے کچلنے سے چار کسانوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں اجے میشرا ” ٹینی ” کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف کسانوں کی طرف سے قتل اور کچلکر مارنے کا معاملہ درج کیا گیا۔ آشیش کا آخری دن پولیس کی طرف سے گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS