ممبئی (یو این آئی) :نواب ملک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ سچ کا کردار ادا کرنے والوں کو ہراساں کیاجارہا ہے ۔ شرد پوار نے کہا کہ کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف نظام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔ نواب ملک واضح طور پر مرکز کے خلاف بولتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ کوئی اگر مسلم ہے تو انہیں داؤد کا آدمی کہا جاتا ہے ۔ پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو پریشان اور بدنام کررہی ہے ۔ اسی درمیان این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال کی ایک اورمثال ہے۔ کسی نوٹس کے بغیر ریاست کے ایک وزیر کو لے کر جانا اور پھر گرفتارکرنا یہ نہ صرف جمہوریت کے خلاف ہے بلکہ یہ ملک کے وفاقی نظام کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواب ملک نے حالیہ دنوں میں کئی معاملات کو بے نقاب کیا تھا۔ وہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھارہے تھے اور شاید اسی کے ردعمل کے طور پر قصداً انہیں پریشان کیا جارہا ہے ۔ جینت پاٹل نے مزید کہا کہ نواب ملک پر جان بوجھ کر غصہ نکالا جارہا ہے۔
سچ بولنے پرنواب ملک کو ہراساں کیا جارہا ہے :شردپوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS