قومی یومِ کھیل کود : مظہر الاسلام سیکنڈری اسکول میں متعدد کھیل سرگرمیوں کا اہتمام

0

دہلی: یوم ِ کھیل کود کے تناظر میںآج ملک کے کئی حصوں میں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مظہرالاسلام سیکنڈری اسکول میں متعدد کھیل سر گرمیوں کا اہتمام رہا جس میں اسکول کے بچوں نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسکول میں کھیل سرگرمیاں شارق تابش کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر اسکول کی جماعت اول سے لے کر جماعت پنجم تک کے طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیل سرگرمیوںجیسےlemon Race, 3 Leg Race, Balancing Race, Sack Race, Badminton وغیرہ میں پر جوش طریقہ سے حصہ لیا۔ کھیل سرگرمیوں کی نگرانی پر معمول اسکول کا عملہ بشمول اسلم پرویز، محمد ساجد،سمیع ہاشم، محمد دانش، محمد اریب، توبا، فیضان نے بڑی مستعدی سے اپنے فرائض انجام دئے۔
اس موقع پر طلباء کے والدین کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں اسکول انتظامیہ نے کھیل کود کی اہمیت پر خاصہ زور دیا۔
واضح رہے کہ ۲۹ اگست ہر سال قومی سطح پر یوم کھیل کود کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلباء بشمول فاتحین میں اعزازی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔انعام حاصل حاصل کرنے والے طلباء میںبلال، انس، عبدالرزاق، سعاد، حسین، بابا بدرالدین، فائض، ارسلان، زیان، اویس، زید،عاریش، عزیفہ، حمزہ، معاذ، سفیان، عمر کے نامل شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS