بہار میں مزید چھ مریض کورونا پازیٹیو ، متاثرین کی تعداد ہوئی 409

0

 
پٹنہ: بہار کے سیتامڑھی ضلع میں چار اور رہتاس میں دو لوگوں کے کورونا وائرس کے انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد ریاست 
میں کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 409 ہوگئی ہے ۔ 
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ آج دو پہر آئی جانچ رپورٹ میں میں سیتامڑھی ضلع میں نان پور تھانہ علاقہ کے جھکتا بوکھڑا کی 
38 سالہ ایک خاتون کے ساتھ ہی 32 سال ، 41 سال اور 42 سال کے تین افراد اور رہتاس ضلع میں مراد اباد کی 20 سالہ خاتون اور 24 سال کے ایک فرد کے 
انفیکشن کے شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سبھی متاثرین کی ٹریول ہسٹری کے ساتھ ہی دیگر سبھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ پازیٹیو ہوئے 
مریض کے کنبہ کے اراکین کو کوارئنٹائن کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سبھی کے نمونوں کو جانچ کے لئے پٹنہ بھیجا جائے گا۔ 
دریں اثناء سیتامڑھی سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں مزید چار کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد انتظامیہ نے نان پور تھانہ علاقہ کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا 
ہے۔ اس کے علاوہ جھکتا بوکھڑا کے تین کیلومیٹر کے دائرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS