مشیرقومی سلامتی کا ہندوستان میں افغانستان پر ہونیوالی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکااعلان

0

اسلام آباد(ایجنسی):وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موضوع پر بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ، بھارت ایک اسپائلر (بگاڑپیداکرنے والا) ہے جو امن کا داعی نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے رہے ہیں ،بھارت کی دعوت پر نئی دہلی نہیں جاؤں گا، پاکستان میں سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان میں استحکام ہو ۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ چار دہائیوں سے افغانستان جنگ کی صورت میں ہے، افغانستان میں جنگ کی صورت حال کی وجہ سے براہ راست اثر پاکستان پرپڑا ، ہم افغانستان میں امن و استحکام کی بات کرتے ہیں، افغانستان میں امن اور سلامتی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان راہ داری نہایت اہم ہے ، ازبکستان چاہتا ہے کہ اسے بحیرہ عرب تک رسائی ملے، افغانستان کی پوزیشن پر پاکستان اور ازبکستان کا مکمل اتفاق ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS