قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھا کی سیکورٹی میں ’سیندھ‘

0

نئی دہلی: دہلی کے سب سے محفوظ علاقہ لٹینس زون میں رہنے والے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کے گھر میں سیندھ لگانے کی کوشش کی گئی۔ بدھ کی صبح ایک شخص سیکورٹی گھیرا توڑنے کی کوشش میں پکڑا گیا، جس کے بعد اس نے کہاکہ اس کی باڈی میں چپ لگی ہے اور ریموٹ سے چلایا جارہا ہے۔ فی الحال دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ تفتیش میں ملزم نے بتایاکہ وہ کرناٹک کا رہنے والاہے اور کرایے کی کار چلارہا تھا۔پولیس کے مطابق اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ غلطی سے گاڑی لے کر لٹینس زون میں پہنچا تھا یا پھر یہ کوئی بڑی سازش ہے۔ اجیت ڈوبھال لٹینس زون کے 5جن پتھ بنگلے میں رہتے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم اندرکمارگجرال یہیں رہتے تھے۔ ڈوبھال کے بنگلے کے پاس ہی کانگریس صدر سونیاگاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے بنگلے بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS